ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے رکن سردار قبلائی خان کا جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان

پیر 11 جون 2018 16:08

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے ممبر سردار قبلائی خان ایڈووکیٹ نے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اب میرا جموں کشمیر پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سردار قبلائی خان ایڈووکیٹ میں اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آزادکشمیر وہ شخصیت ہیں جن پر پوری قوم فخر کرتی ہے وہ جج بننے سے پہلے بھی وکلا ء برداری میں ایک اتھارٹی کی حیثیت رکھتے تھے انہوںنے کہا کہ توہین عدالت میں سزا لازمی نہیں ہوتی بلکہ صوابدیدی ہوتی ہے اس لیے وہ اگر سردار خالد ابراہیم خان کے مقدمہ میں مزید بڑے د ل کا مظاہرہ کریں تو کوئی فرق نہیں پڑھے گا لیکن آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرنا چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے ۔

اس طرح ہم سمجھتے ہیں کہ چیف جسٹس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا جس کی ہم بھرپور حمایت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ احباب سے مشاورت جاری ہے آئندہ کچھ روز میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کروں گا ۔