Live Updates

ڈاکٹر بابراعوان نے نادرا کے چیئر مین کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

آئی بی میں کسی کی ایماء پر خفیہ الیکشن سیل بنا دیا گیا ہے ، نگران وزیراعظم کو خط لکھ رہے ہیں،صحافیوں سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 22:22

ڈاکٹر بابراعوان نے نادرا کے چیئر مین کو ہٹانے کا مطالبہ  کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر بابراعوان نے نادرا کے چیئر مین کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ آئی بی میں کسی کی ایماء پر خفیہ الیکشن سیل بنا دیا گیا ہے جس کے خلاف نگران وزیراعظم کو خط لکھ رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریت کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں صحافیوںسے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سعودی عرب سے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے آئی بی میں خفیہ الیکشن سیل اور نادار کے چیئر مین کے خلاف آوازاٹھانے اور نگران وزیراعظم کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ چیئر مین نے فوری ڈیٹا غیروں کو فراہم کیا انہوں نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے بعد ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی اور دو پاکستان کی جگہ ایک پاکستان ہو گا جس میں سے سب کے لئے ایک قانون ہو گا۔

(جاری ہے)

ملزمان کو وی آئی پی نہیں بلکہ ان سے قانون کے مطا بق برتاؤ ہوگا ناایل وزیراعظم جنہوں نے پہلے اپنے دو بیٹوں اور سمدھی کوملک سے فرار کرایا اب خود فرار ہونے کے منصوبے بنا رہے ہیں لیکن وہ عدالت کو یہ بتائے میں ناکام ہو گئے ہیں جس کا انہوں نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر دعویٰ کیا تھا کہ وسائل کی بھی اور مسائل کے ذرائع کی بھی ساری تفصیلات موجود ہیں ایک سوال کے جواب میں ا نہوںنے کہا ہے کہ ٹکٹ کے مسائل صرف دس فیصد حلقوں میں ہیں پارٹی کے ان امیدواروں سے بھی فرداً فرداً مل کر ان کا نقطہ نظرسنا جائے گا اور انہیں مطمئن کیا جائے گا یا فیصلہ تبدیل کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار ملنے کے بعد پاکستان کو اس عالمی تنہائی سے نکالیں گے جس کا وہ شکار ہے۔

عام اشیاء سستی کریں گے اور لوگوں کو انصاف ملے گا۔ ۔۔ناصر اسلم راجہ
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات