آبی ذخائرکے معاملے ہمارے حکمرانوں نے کاہلی اور ناہلی کا مظاہرہ کیا،سید حامد علی شاہ موسوی

نئے ڈیمز کی تعمیرکیلئے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، چیف جسٹس کا نوٹس خوش آئند ہے ،بھارت پاکستان کا دانہ پانی بند کرنا چاہتا ہے کشن گنگا جیسے درجنوں ڈیمز کے ذریعے پاکستان کا پانی روک کر وہ سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلافورزی کررہا ہے معاہدے کے ضامن عالمی ادارے نوٹس لیں،محفل شب قدر سے خطاب

پیر 11 جون 2018 22:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ آبی ذخائرکے معاملے ہمارے حکمرانوں نے کاہلی اور ناہلی کا مظاہرہ کیا، نئے ڈیمز کی تعمیرکیلئے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں چیف جسٹس کا نوٹس خوش آئند ہے ، جو طاقتیں کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑی ہیں وہ بھات کے پانی روکنے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ، بھارت پاکستان کا دانہ پانی بند کرنا چاہتا ہے کشن گنگا جیسے درجنوں ڈیمز کے ذریعے پاکستان کا پانی روک کر وہ سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلافورزی کررہا ہے معاہدے کے ضامن عالمی ادارے نوٹس لیں ، پاکستان کی خوشحالی و ترقی کی عظیم منصوبے سی پیک منصوبے کے بعد تو بھارت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اس منصوبے کے خلاف اس نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی بھڑاس نکالی، مملکت خداداد پاکستان لیلة القدر کا انعام ہے کوئی طاقت اسے نہیں مٹا سکتی پاکستان کو خلیج بنگال میں ڈبونے کی خواہش رکھنے والے خود غرق ہوگئے ، لیلة القدر اللہ کامعجزہ اور گراں بہا تحفہ ہے اللہ کی رحمتوں برکتوں کی واضح نشانی و دلیل ہے جس پر امت محمدی ؐ جتنا شکر بجالائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل شب قدر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا نظریہ اساسی چبھتا ہے برصغیر کی تقسیم اور پاکستان کے قیام کو بھارت نے کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا، تقسیم ہند کے فارمولے کے مطابق جن ریاستوں میں مسلم اکثریت تھی ان کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہوناطے پایا تھا لیکن بھارت نے کشمیر پر بزور قبضہ کرلیااور آج تک وہ مسئلہ لا ینحل ہے جس کے سبب جنوبی ایشیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھا65کی جنگ میں شکست کے بعد بھارت 71میں اپنی سازشوں کے سبب پاکستان کو دولخت کرنے میں کامیاب ہو گیابھارت نے ہمیشہ اپنی طاقت کے زور پر پاکستان کو نگلنا چاہا74میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان پر دھونس جمانا چاہی تو پاکستان کے وزیر اعظم نے یہ عہد کیاکہ گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے اور بالآخر پاکستان نے ایٹمی قوت حاصل کرلی جس کے سبب بھارت دوبارہ 71جیسی کاروائی تو نہیں کر سکا لیکن سرحدی چھیڑ چھاڑ اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے تخریب کاری کا سلسلہ اس نے مسلسل جاری رکھا ہوا ہے ۔

لیلة القدر کے فضائل بیان کرتے ہوئے آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پیغمبر اکرم ؐنے اپنے اصحاب کے درمیان بنی اسرائیل کے چار پیغمبروں (ایوبؑ ،ذکریاؑ،حزقیل ؑ اور یوشعؑ )کا ذکر کیا کہ وہ 80سال دن رات خدا کی عبادت کرتے رہے تو صحابہؓ نے آرزو کی اے کاش ہمیں بھی توفیق ملتی اور اللہ ہمیں لمبی عمر عطا کرتا تو ان عابدوں کی طرح عبادت کرتے اس آرزو کے بعد یہ اللہ نے سورہ قدر کے ذریعے یہ مژدہ سنایا کہ’’تمہار ی اور تمہاری ذریت اور تمہاری امت کی ایک رات کی عبادت ان کی ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔

نے کہا کہ شب قدر کی قبولیت دعا کی ساعتوں میں ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ خدا سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے ،دین اسلام پر کاربند رہنے توفیق مانگے ۔ہر مسلمان اپنا دامن منعم حقیقی کے سامنے پھیلائے تو عالم اسلام کی کشتی گرداب سے نکل کر پھر سوئے حرم گامزن ہو سکتی ہے۔