مظفرآباد‘عیدالفطر پر گاڑیوں میں زائد کرایے وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

بدھ 13 جون 2018 15:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) عیدالفطر کی آمد پر گاڑیوں میں زائد کرایے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

زائد کایہ وصول کرنے کی پاداش میں گاڑی ضبط اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے گاایس ایس پی ٹریفک سردار موسیٰ خان نے ٹریفک اافیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے مقع پر کسی کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی زائد کرایہ وصولی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں کسی کی سفارش نہیں مانی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ شہری نو پارکنگ کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں تو شہر میں ترٹفک جام ہونے کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔چاند رات اور عید کے موقع پر ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے ۔شہریوں کا تعاون بھی ضروری ہے ۔