وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وادی نیلم شاردہ میں آتشزدگی کا نشانہ بننے والے بازار میں جا کر معائنہ کرنے کے بہانے اپنے ٹی اے ڈی اے بنائے ‘متاثرین کو نمک برابر بھی معاضہ نہیں ملے گا

مسلم کانفرنس کے رہنماء حبیب اللہ خان کی بات چیت

منگل 19 جون 2018 16:07

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) مسلم کانفرنس کے رہنماء حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وادی نیلم شاردہ میں آتشزدگی کا نشانہ بننے والے بازار میں جا کر معائنہ کرنے کے بہانے اپنے ٹی اے ڈی اے بنائے ۔متاثرین کو نمک برابر بھی معاضہ نہیں ملے گا‘ وادی نیلم میں بڑے بڑے بازار موجود ہیں ان بازاروں میں آگ کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی انتظام موجود نہ ہے سابقہ حکومتوں نے جو کیا وہ ہی آج موجودہ حکومت کر رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جورا ،کنڈلشاہی اور کٹن بڑے بازار ہیں ان بازاروں میں فائر بریگیڈ ضروری ہے اس طرح لوات ،دودنیال ،شاردہ ،کیل ،تائوبٹ ،فائر بریگیڈ کی ضرورت ہے یہ سب تقریبا ً ایک ارب روپے کی بات ہے مگر جب کوئی بازار جلتا ہے تواس سے کھربوں کا نقصان ہوتا ہے اگر ممبران اسمبلی اور وزراء حکومت ایک ماہ کی کرپشن نہ کریں تو یہ کام ایک ماہ میں ہو سکتا ہے گاڑی کا ایندھن ڈرائیور کی تنخواہ بازار کے دکاندار خود ادا کریں گئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کنڈلشاہی والی فائر بریگیڈ کی گاڑی جورا ،صندوک ،باڑیاں کٹن ،اور لوات والی گاڑی دواریاں ،دنجر ،دودنیال ،دودنیال والی گاڑی چانگن ،تہجیاں ،شاردہ والی گاڑی دوسٹ کھریگام کیل سیری و دیگر کے علاقوں میں با آسانی آگ پر قابو پانے کے لئے پہنچ سکتی ہے ۔