بھارتی پولیس نے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پرآزادی پسند رہنما سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 20 جون 2018 12:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںخطے کے علاقے کشتواڑ میں ایک آزادی پسند رہنما عبدالقیوم متو سمیت 9نوجوانوںکیخلاف آزادی اور پاکستان کے حق میںنعرے لگانے کی پاداش میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشتواڑ کے عمر محلہ کے رہائشی عبدالقیوم متو اور دیگر نوجوانوں نے عید الفطر کے روز آزادی ، پاکستان اور مجاہدین کے حق میں نعرے بلند کیے تھے۔ پولیس نے عبدالقیوم اور دیگر کے خلاف کشتواڑ تھانے میں دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔