کراچی میں 20 سالہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے دو ملزم گرفتار

ملزمان نے گلشن حدید میں لڑکی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے تھے

جمعرات 21 جون 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) اسٹیل ٹاؤن میں 20 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ناصر صافی اور محمد رحمان شامل ہیں جبکہ ایک ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزمان نے گزشتہ روز گلشن حدید فیز ون پہاڑی والے پارک کے قریب سے 20 سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد قدیر احمد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ ایک نامعلوم ملزم سمیت 3 ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا جب کہ واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :