سابق معاون خصوصی وزیر اعظم چودھری محمد اشرف (کل)4 ہفتوں کے دورہ پر برطانیہ اور امریکہ پر روانہ ہوں گے

جمعرات 21 جون 2018 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) عوامی ایم ایل اے و سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کل چار ہفتہ کے دورہ پر برطانیہ اور امریکہ کے لیے روانہ ہوں گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے برطانیہ اور پھر بعدازاں امریکہ جائیں گئے۔ چودھری محمد اشرف برطانیہ اور امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کرئینگے۔ برطانوی ممبر پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے ان کو مسئلہ کشمیر اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہ بھی کریں گئے۔