مودی مسلمانوں کا قاتل مقبوضہ وادی میں محاصروں کے دوران نوجوانوں کی شہادت رنگ لائیں گئیں ‘بھارتی مظالم سیاہ رات ختم ہونے والی ہے حریت رہنمائوں کی گرفتاریاں حق خودرادیت کو روک نہیں سکتیں

مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل کی بات چیت

جمعرات 21 جون 2018 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہا ہے کہ مودی مسلمانوں کا قاتل مقبوضہ وادی میں محاصروں کے دوران نوجوانوں کی شہادت رنگ لائیں گئیں بھارتی مظالم سیاہ رات ختم ہونے والی ہے حریت رہنمائوں کی گرفتاریاں حق خودرادیت کو روک نہیں سکتیں ‘کشمیری پاکستان کے ساتھ مکمل الحاق تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے بھارتی مظالم نے دنیا میں اپنا اصل چہرہ سامنے لا دیاصدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ولولہ انگیز قیادت میں تحریک آزادی کشمیر اور اسلاف کی مشن کی تکمیل تک جدو جہد جاری رہے گئی پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر آواز اٹھانا ضروری ہے کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر میں دوقومی نظریہ کی تکمیل کیلئے قربانی دے رہے ہیں آنے والا وقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا ہے غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کو سرد خانے میں دھکیلا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے زندہ رکھا مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی اور وارث ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریات کی وارث ہے اقتدار آنی جانے چیز ہے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم رکھیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس بہت جلد اپنے مشن کی تکمیل کو پہنچنے والی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پرچم تلے اگھٹے ہیںآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہاکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ اور صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے خلاف لب کشائی دیوانہ پن ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد محترم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کر رہی ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شہیدا اور غازیوں کے مشن کی وارث ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے موجود ہ حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمدا قبال ؒ کے اقوال قوم کی رہنمائی کیلئے کافی ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہلیان میرپور نے دوہری قربانی دی متاثرین کے مسائل کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے مسائل سے چشم پوشی نہ قابل برداشت ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریہ کی مالک سیاسی جماعت ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں آنے والا وقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا ہے ۔