سرگودھاپولیس نے 925ملزمان کے قبضہ سے 34کلو گرام ہیروئن، 14کلو گرام افیون، 455کلو گرام چرس اور 16چالوبھٹیوں سمیت 37172بوتل شراب برآمدکرلی

جمعہ 22 جون 2018 12:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سرگودھاپولیس نے 925ملزمان کے قبضہ سے 34کلو گرام ہیروئن، 14کلو گرام افیون، 455کلو گرام چرس اور 16چالوبھٹیوں سمیت 37172بوتل شراب برآمدکیں۔پولیس نے مختلف چھاپوں میں 807اشتہاری مجرمان جن میں قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب279اشتہاری مجرمان شامل ہیں جبکہ رواں سال میں مختلف وارداتوں میں مطلوب14گینگز کے 40ملزمان کو گرفتارکرکے 74مقدمات ٹریس کیے گئے گرفتارملزمان کے قبضہ سے عوام الناس کی لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں ، زیورات ،موٹرسائیکلیں اور نقدی رقم مبلغ 12748913روپے برآمد کرکے گرفتارملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا ۔

پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے 811ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 18کلاشنکوف، 5ہینڈ گرنیڈ، 2سٹین گن،103مختلف رائفلیں، 217بندوقیں12بور، 74ریوالور32بور ،587پسٹل30بور اور سات لاکھ سے زائد کارتوس/گولیاں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے رواں سال میں عوام الناس کو انعام کا لالچ دیکر رقم لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 47مقدمات درج کرکی82ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے ۔

پولیس نے رواں سال کے دوران آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لاوڈسپیکر ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر420مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا ہے۔ ٹریفک پولیس نے رواں سال میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 54609مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوران کو 23088800روپے جرمانہ کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروایا گیا ہی-