نتھیاگلی سے ایبٹ آباد آنے والی کار کالی مٹی کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 22 جون 2018 15:17

ایبٹ آباد۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) نتھیاگلی سے ایبٹ آباد آنے والی کار کالی مٹی کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پنجاب سے آئے ہوئے سیاحوں کی کار نمبر 6008- ایل ای ایکس بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں چھ افراد شاہد، افرا اشتیاق، زمان، اسامہ، محمد عمیر اور شان شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع پر بگنوتر پولیس موقع پر پہنچ آئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔