ہتھکنڈوں سے حریت قائدین کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ‘لبریشن فرنٹ
لبریشن فرنٹ کی طرف سے یاسین ملک اور دیگر حریت رہنمائوں کی نظربندی کی شدید مذمت
جمعہ 22 جون 2018 16:14
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد سے روکنا اور ان پر آئے روز پابندیاں عائد کرنے والوںکو جمہوریت کے دعوے زیب نہیں دیتے۔ترجمان نے پلوامہ، شوپیان اور کولگام سمیت مختلف اضلاع میں بھارتی فورسز کے کریک ڈائون کے دوران نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد ،گھروں میں توڑپھوڑاور جوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیاکہ ان ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا بلکہ اس سے کشمیریوں کے حوصلے مذید بلند اور عزائم مذید پختہ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ظلم و جبر ،تعدی اور تعذیب کے خلاف یہ جائز اور پرامن مزاحمت و جد وجہد بہر صورت جاری رہے گی اورتمام تر بھارتی مظالم کا مردانہ مقابلہ کیا جائے گا۔ادھر جموں و کشمیر سالویشن نے ایک بیان میں پارٹی چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی گھر میں نظربندی کی مذمت کی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ قابض انتظامیہ حریت قائدین کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پر امن سیاسی سرگرمیوں سے جبری طورپر روک رہی ہے جس سے اس کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.