نیلم ‘سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ‘ جاں بحق 5افراد کی جسد خاکی پشاور بھیجوا دئیے گئے

جمعہ 22 جون 2018 16:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) نیلم سے واپس آتے ہوئے کہوڑی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثے میں جاں بحق پانچ افراد کی جسد خاکی پشاور بھیج دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان اور دیگر آفیسران رات گئے تک سی ایم ایچ موجود رہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور مردان سے آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کہوڑی کے مقام پر حادثے کا شکار وئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوئے۔

جن کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا جہاںہسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران موجود رہے۔زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کی گئی۔حادثے میں جاں بحق پانچ افراد کی جسد خاکی ضلعی انتظامیہ نے پشاور مردان بھیج دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کا کہنا ہے کہ کہوڑی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ افسوسناک واقع ہے۔سیاح ڈرائیونگ محتاط انداز سے کریں۔

سپیڈ انتہائی کم رکھیں۔دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال نہ کریں۔دریاء، ندی نالوں، خطرناک راستوں،لینڈ سلائیڈنگ ایریا سے دور رہیں کسی بھی سڑک پر سفر کرنے سے پہلے اس کے بارے میں تمام معلومات لیں۔سیاحوں کی جان ہمیں عزیز ہے۔انتظامیہ پولیس اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت ان کی سہولت کے لیے موجود ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اداروں کے دیئے گئے نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔