سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر ہونیوالے مقدمات کی فہرست جاری کردی،
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست بھی شامل ،اسلام آباد ،کراچی اور لاھور میں دو دو بینچ مختلف کیسز کی سماعت کریں گے
ہفتہ 23 جون 2018 17:03
(جاری ہے)
لاہور رجسٹری کے بینچ نمبر دو میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس طارق مسعود شامل ہیں۔
جبکہ دوسری جانب کراچی رجسٹری کے بینچ ایک میں جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس مقبول باقر شامل ہیں۔ بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق آئندہ ہفتے الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ رینٹل پاور بحالی کیس اور سندھ میں بلدیاتی اداروں کو اختیارت منتقل کرنے سے متعلق درخواستیں بھی آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔عدالت عظمی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی شادی ہال اور پانی کی کمی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی ہوگی۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ رکنیت سے نااہلی کیس، میمو کمیشن کیس اور قرضہ معافی کیس بھی آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔سپریم کورٹ کا بینچ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے ریفرنڈم کرانے کی درخواست اور نابینا سول جج یوسف سلیم کی درخواست پر سماعت بھی آہندہ ہفتے کرے گا۔ ججز کی دہری شہریت کیس، وکلا جعلی ڈگری کیس اور پی آئی اے سے قوم پرچم کی تصویر ہٹانے کی درخواستوں پر سماعت بھی آئندہ ہفتے ہوگی۔ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی اور ایساف کنٹینر کیس سمیت دیگراہم مقدمات بھی آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.