Live Updates

پی ٹی آئی وفاق اور چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی‘ سردار بشارت

پیر 25 جون 2018 15:52

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں جلد نئی حکومت قائم ہوگی پاکستانی عوام باشعور ہیں اور لٹیروں کواچھی طرح پہچان چکے ہیں پی ٹی آئی وفاق اور چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر ملک میں میرٹ اور انصاف پر مبنی نظام حکومت قائم کرے گی پاکستانی عوام پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان میں باضابطہ الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے کشمیری عوام پاکستان میں PTI کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے عوام جلد ن لیگ کی باقیات سے چھٹکاراہ حاصل کر کے یہاں بھی صاف اور شفاف حکومت قائم کریں گے جو ریاست میں میرٹ اور انصاف کا بول بالا کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات