تاجر برادری چوکیدارہ نظام کی بحالی کو یقینی بنائے‘چوکیدارہ نظام بحال ہونے سے چوریوں اور ڈکیتوں کی روک تمام میں عملی مدد ملے گی‘چوکیدارہ نظام کی بحالی کے ساتھ تاجر برادری اپنی دوکانوں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کروائیں

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

منگل 26 جون 2018 16:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری چوکیدارہ نظام کی بحالی کو یقینی بنائے ۔چوکیدارہ نظام بحال ہونے سے چوریوں اور ڈکیتوں کی روک تمام میں عملی مدد ملے گی ۔چوکیدارہ نظام کی بحالی کے ساتھ تاجر برادری اپنی دوکانوں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کروائیں تا کہ کسی بھی چوری اور واردات میں پولیس کو مشکل پیش نہ آئے ۔

(جاری ہے)

تاجر برادری اور پولیس کے باہمی تعاون سے چوریوں اور ڈکیتوں پر مکمل قابو پایا جا سکتا ہے ۔تاجر برادری کو مکمل تحفظ کی ضرورت ہے ۔تاجر برادری کا ملکی مشیعت میں ریڈھ کی ہڈی کا رول ہے ۔حکومت تاجروں کے بنیادی مسائل حل کرے ۔میرپور شہر میں صاف پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے جاری منصوبوں کو فوری مکمل کیا جائے ۔میرپور شہر کے کئی ایسے سیکڑوں میں آج بھی ٹینکر مافیا کا راج ہے ۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے صاف پانی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔تاجر برادری میری قوت بازو ہے ۔تاجروں کی اکثریت سے محروم تنظمیں الیکشن سے فرار ہونے کے چکر میں ہیں ۔ہم تاجروں کے الیکشن کے لیے پوری تیاری میں ہیں ۔مخالفین کو اب بھا گنے کا موقع نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :