جنات کا ذکرسنا،خلائی مخلوق بارے مجھے نہیں پتا،شہبازشریف
الیکشن شفاف ہوں گےتوملک آگے چلے گا،پنجاب کا حساب دینے کوتیارہوں سندھ کا نہیں، سندھ میں اتحاد بنانے کیلئے آپشن کھلے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 26 جون 2018 20:10
(جاری ہے)
مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کو پنجاب جیسی ترقی دیں گے ، رینجرز کی جانفشانی اور قربانیوں سے آج کراچی کا امن لوٹ آیا ہے جو کہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ّآج کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ختم ہو چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کو خط بھیجا ہے۔اگردوبارہ بلایا تو الیکشن کے بعد جاؤں گا۔ میں پہلے بھی نیب میں پیش ہوا اور تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں۔ نیب وہی بتا رہا ہے جو ہم نے بتایا ۔ صاف پانی کمپنی میں کرپشن کی نشاندہی ہم نے خود کی اور ہم نے خود اینٹی کرپشن کو اس کے متعلق آگا ہ کیا ، میں عوامی نمائندہ ہوں مجھے عوام کو جواب دہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف منصوبوں میں 70 ارب روپے سے زائد رقم بچائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی 2013 سے 2018 تک کی خدمت عوام کے سامنے ہے اگر اللہ نے چاہا اور عوام نے موقع د یا تو مزید خدمت کریں گے۔کراچی کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتیں اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جبکہ غلاظت کے ڈھہیر جگہ جگہ لگے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کراچی کی روشنیوں کو لوٹانے آیا ہوں۔ موقع ملا تو پان کھانے والے بھائیوں کے ”کرانچی “اور باقی بھائیوں کے کراچی کو لاہور سے بھی خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔ سندھ میں بھی دانش سکول بنائیں گے۔ اب کراچی کو صاف پانی، نوکریاں، اور ٹرانسپورٹ دینے کا وقت آگیا ہے۔ خلائی مخلوق سے متعلق سوال پوچھے جانے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنات کا ذکر تو سنا ہے لیکن خلائی مخلوق کے بارے مجھے نہیں پتا۔ الیکشن شفاف ہوں گے تو ملک آگے چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی والوں کو خواب نہیں دکھا رہا بلکہ کراچی کو لاہور سے بہتر بنا کر دکھائیں گے۔ ہم خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر وعدے کر رہے ہیں، پنجاب کا حساب دینے کو تیار ہوں ،سندھ کی حکومت کی کارکردگی کا جواب نہیں دے سکتا، اگر اللہ نے موقع دیا تو کسی کو پیسے نہیں کھانے دوں گا،سندھ میں اتحاد بنانے کے لیے آپشن کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وفاق میں حکومت مل گئی اور سندھ میں نہ ملی تو منت سماجت کر کے کام کرائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.