گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز پر مشتمل ایک وفد کا جنوبی وزیرستان کا دورہ

جمعہ 29 جون 2018 16:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز پر مشتمل ایک وفد نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز پر مشتمل وفد کے شرکاء نے پاک فوج اور ایف سی کے ساتھ 2 دن گزارے۔

(جاری ہے)

وفد کے شرکاء نے امن کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، جبکہ علاقے میں سماجی و معاشی منصوبوں پر بھی سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفد کے شرکاء نے اس دوران زرعی پارک وانا، کیڈٹ کالج، گومل زام ڈیم، شولم اسپتال اور اے پی ایس شگ ملئی کا بھی دورہ کیا۔آخر میں وفد کے شرکاء نے اس دورے کے موقع پر تعاون کرنے پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔