Live Updates

مجھے بڑا فخر ہے کہ میں جمائما کی طرح نہیں ہوں،ریحام خان

میں کوئی یہودی یا مغربی خاتون نہیں ہوں،میری شادی اورطلاق مختلف حالات میں ہوئی،میں اپنے بھائی، باپ یا شوہر پرکبھی بوجھ نہیں بنی، اپنا کماتی ہوں اپنا کھاتی ہوں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جون 2018 17:26

مجھے بڑا فخر ہے کہ میں جمائما کی طرح نہیں ہوں،ریحام خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے بڑا فخر ہے کہ میں جمائما کی طرح نہیں ہوں،میں کوئی یہودی یا مغربی خاتون نہیں ہوں،میری شادی اور طلاق مختلف حالات میں ہوئی،میں اپنے بھائی، باپ یا شوہر پرکبھی بوجھ نہیں بنی، اپنا کماتی ہوں اپنا کھاتی ہوں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور جمائما بہت مختلف خواتین ہیں۔

مجھ میں اور جمائما میں بہت فرق ہے۔میں مختلف خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں نے عمران خان سے شادی ایک مختلف نیت سے کی۔جبکہ میری شادی اور طلاق بھی مختلف حالات میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں کسی طرح بھی نہیں چاہتی کہ لوگ جمائما یا مجھ میں کوئی مشابہت دیکھیں یا ہمیں ملانے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

مجھے بڑا فخر ہے کہ میں جمائما کی طرح نہیں ہوں۔

میں نے آج تک اپنے بھائی، اپنے باپ یا اپنے شوہر کسی پربوجھ نہیں بنی۔میں اپنا کماتی ہوں اور اپنا کھاتی ہوں۔ میں کوئی یہودی یا مغربی خاتون نہیں ہوں۔ریحام خان نے مزیدایک سوال پر کہا کہ مجھے اُمید ہے کتاب الیکشن سے پہلے ہی آجائے گی، مشکل ہے لیکن میں اپنی پوری کوشش کر رہی ہوں کہ کتاب کو شائع کروالوں۔اب میں کوشش کر رہی ہوں کہ کتاب الیکشن سے قبل آجائے کیونکہ جس طرح کا تاثر آپ سب لے رہے ہیں میری کتاب اس سے بہت مختلف ہے۔

انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ میں نے شادی ساری زندگی کسی انسان کو سپورٹ کرنے کے لیے کی تھی اور میں نے بحیثیت بیوی اور سپورٹر ایسا کیا بھی کیونکہ میں نے پیار محبت سے رشتے کو نبھانے کی کوشش کی۔ میرا سیاست میں آنے یا ان کو بے نقاب کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ جو مجھے ملا جو میں نے دیکھا۔ وہ میں نے ایک ہی بات کو تفصیل میں کتاب میں لکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات