Live Updates

سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ کا پی پی 14 سے راجہ بشارت کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا

جمعہ 29 جون 2018 20:08

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ نے پی پی 14 سے راجہ بشارت کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا ،پولیس اہلکاروں نے سیمل راجہ کی گھر کے اندرداخل ہونے اور عمران خان کی گاڑی روکنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیمل راجہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچیں تاہم سکیورٹی اہلکاروںنے انہیں گھر کے اندر داخل ہونے سے روکدیا ۔

اس دوران سیمل راجہ نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی رہنما عبدالعلیم خان کے دفتر جانے کیلئے روانہ ہوئے تو سیمل راجہ نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی جس پر لیڈی پولیس اہلکار وں نے انہیں زبردستی پیچھے دھکیل دیا جس کی وجہ سے ان کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔سیمل راجہ نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ راجہ بشارت کو دیا گیا پارٹی ٹکٹ فوری واپس لیں۔ پی ٹی آئی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جس پر مقدمات درج ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات