خادم حسین رضوی یکم جولائی کوکراچی پہنچیں گے

اپنے تین روزہ سندھ کے دوران کراچی،حیدرآباد،میرپور خاص اور نواب شاہ میں تحریک لبیک کی گرینڈ انتخابی مہم کا افتتاح کریں گے، سید زمان جعفری

جمعہ 29 جون 2018 20:24

خادم حسین رضوی یکم جولائی کوکراچی پہنچیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) تحریک لبیک کراچی کے امیر علامہ سید زمان علی جعفری القادری نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے شیڈول کے بعد علامہ خادم حسین رضوی پنجاب کے مختلف اضلاع کے کامیاب انتخابی دوروں کے بعد یکم جولائی کوکراچی پہنچیں گے علامہ خادم حسین رضوی اپنے تین روزہ سندھ کے مختصر دورے کے دوران کراچی،حیدرآباد،میرپور خاص اور نواب شاہ میں تحریک لبیک کی گرینڈ انتخابی مہم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،جبکہ تحریک لبیک کے نامزد امیدواروں کی غیر رسمی انتخابی مہم کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری ہے کراچی ائیر پورٹ پر تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی کا ٹی ایل پی کراچی کے قومی اسمبلی کی21نامزد اور صوبائی اسمبلی کی44نامزد امیدواران اپنے اپنے حلقوں کے جلوسوں کے ساتھ اپنے قائد کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کریں گے، اور انہیں ایک بڑے جلوس کی صورت میں باغ جناح مزار قائد لایا جائے گا،جہاں علامہ خادم حسین رضوی مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد باغ جناح میں عوام سے خطاب کریں گے،قبل ازیں کراچی ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کریں گے،امیرالمجاہدین کے کراچی میں یاد گار استقبال کیلئے کراچی کے چھ اضلاع کے اہم مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں،جلوس کی رہنمائی اور نظم وضبط کیلئے تحریک لبیک کے رضاکار مخصوص لباس میں موجود ہوں گے،امیر المجاہدین ایک بڑے ٹریلر کے ذریعے جلوس کی قیادت کریں گے،اس موقع پر ہم نے انتظامیہ سے جلوس کی سیکوریٹی کیلئے پولیس اوررینجرز کی نفری کے علاوہ ٹریفک پولیس سے بھی تعاون طلب کیا ہے،جبکہ علامہ خادم حسین رضوی 2جولائی پیر کو حیدرآباد،میرپورخاص اور نواب شاہ میں گرینڈ انتخابی مہمات کا افتتاح کرنے کے علاوہ 3جولائی منگل کو شام5بجے کراچی پریس کلب کی دعوت پر میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے،جلوس کے شرکاء کیلئے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی ہوں گی،علامہ سید زمان شاہ جعفری نے کہا کہ پاکستان کی اشرافیہ پر مشتمل سیاسی جماعتیں تحریک لبیک کو اپنے لئے خطرہ تصور کررہی ہیں،وہ تحریک کے حوالے سے ہر قسم کی ڈس انفارمیشن پھیلانے میں مصروف ہیں،تحریک کے تمام امیدوار تحریکی نظم وضبط کے پابند ہیں،اور انتخابات کے آخری مرحلے تک میدان میں ڈٹے رہنے کی حکمت عملی بنالی ہے،اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ ٹی ایل پی نے اپنے کسی امیدوار کو کسی کے حق میں دستبردار کرلیا ہے،عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دہریں، علامہ زمان جعفری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال پولنگ اسکیم کے عدم اجراء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر اعلی فضل الرحمن اور انکے اقدامات کو الیکشن کمیشن کے احکامات سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبہ میں غیر جانبدار انتظامیہ کے بجائے رخصت ہونے والی حکومت کی انتظامیہ آج بھی کلیدی اور انتخابات پر اثر انداز ہونے والے عہدوں پر موجود ہے یہ اعتراض اور تحفظات ٹی ایل پی کے ہی نہیں انتخابات میں حصہ لینے والی دیگر سیاسی جماعتوں اور اتحادوں کو بھی ہے،لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ مدت پوری کرنے والی حکومتی جماعت بھی نگراں حکومت اور انتظامیہ پر اعتراض کررہی ہے،چیف الیکشن کمیشن اور عدلیہ سند میں جھرلو عبوری حکومت اور انتظامیہ پر انتخابات میں حصہ لینے والی قوتوں کے تحفظات کوفوری طور پر دور کرے،حکومت میں شامل جماعتیں کراچی میں پانی،بجلی کے بحران کوڑے کے ڈھیروں اور ٹی پھوٹی سڑکوں سمیت کراچی کے انفراسڑکچی کی تباہی سے اپنے آپ کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی ہیں۔