آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

تاہم ژوب، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، قلات ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 5 جولائی 2018 19:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، قلات ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: بہاولپور ایئرپورٹ 75، سٹی16، خانپور 23، اسلام آباد سیدپور 22، زیرو پوائنٹ 14، بوکرہ، گولڑہ 12، رحیم یار خان 14، مری 11، ڈی جی خان، اوکاڑہ 09، راولپنڈی 08، کوٹ ادو، منڈی بہائوالدین 02، لاہور، لیہ، ملتان 01، خیبر پختونخوا: کاکول 23، پٹن 18، دیر (بالائی، زیریں12)، پارا چنار 10، کالام 09، مالم جبہ، سیدو شریف 07، میر کھانی 03، رسالپور 02، بالاکوٹ، دروش، چراٹ 01، بلوچستان: بارکھان 07، گلگت بلتستان: گلگت، بگروٹ 09، استور 04، گوپس 02، کشمیر: راولاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ 01، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، پڈعیدن 43، سکرند، نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔