
ماہانہ 10 کروڑ روپے بھتہ کے عوض تین سے چار ارب کی مچھلیاں ضائع ہوتی ہیں، ٹرالنگ کو بند کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے،حاصل خان بزنجو
اتوار 8 جولائی 2018 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مجھے پسنی کے ذکری سیدوں سے اس لئے گلہ ہے کہ ذکری کمیونٹی کے لئے جتنا ترقیاتی کام نیشنل پارٹی نے کیا ہے کسی اور نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے زیارت شریف میں سات کروڑ روپیے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا۔ انہوں نے پسنی کے سیدوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس زمین کے مالک آپ لوگ ہیں اور ہزاروں لوگ آپ پر اعتماد کرتے ہیں۔ اگر آپ لوگ سید خدادا اور انکے فرزند سید منورشاہ کی طرح جرات مندانہ فیصلہ کرتے تو علاقے کے عوام کے لئے بہتر ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کل جو لوگ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں تھے۔آج یہی لوگ باپ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرالنگ میرعبدالغفو کلمتی کے دور میں شروع ہوا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 272 گوادر لسبیلہ سے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ گوادر اور لسبیلہ بلوچستان کا ساحلی پٹی ہے۔ اگر عوام نے منتخب کیا تو بلوچستان کے ساحل کی ذمہ داری میری کاندھوں پر ہوگی۔ اور بلوچستان کے ساحل اور وسائل کا دفاع کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چائنا گوادر میں اربوں ڈالرز کا سرمایہ کاری اپنے مفاد کی خاطر کررہا ہے۔ ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔ اگر منتخب ہوگیا تو دلائل کی بنیاد پر سی پیک سے گوادر اور لسبیلہ کے عوام کو جائز حقوق دلاؤں گا۔ بلڈنگ بنانے سے تعلیم اور صحت کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اس کے لئے استاتذہ اور ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپیے کے جاپانی ،اٹلی اور جرمن گرانٹ کے باوجود پسنی فش ہاربر بحال نہیں ہوا بلکہ آج بھی ماہی گیروں کے مسائل جوں کے توں ہیں۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے حلقہ پی بی 51 گوادر سے نیشنل پارٹی کے امیدوار میر اشرف حسین نے کہا کہ اگر عوام نے منتخب کیا تو گجہ کے کاروبار ختم ہوگا۔ ضلع گوادر کے ماہی گیروں کی خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ہم کسی روحانی پیشوا کے خلاف بات نہیں کرتے انکے خلاف بات کرتے ہیں جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگر گوادر کے عوام تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو صوبائی اسمبلی کی نشست پر مجھے اور قومی اسمبلی کی نشست پر محمد اسلم بھوتانی کے حق میں اپنا فیصلہ دیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
-
جنگ کا آغاز ہماری طرف سے نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے
-
مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
-
امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی
-
عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
-
پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.