Live Updates

عمران خان اور نواز شریف آج بھی طالبان اور دہشتگردوں کے حامی ہیں،نثار کھوڑو

بلاول بھٹو کے والہانہ استقبال کے خوف سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اجتماع سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 20:48

عمران خان اور نواز شریف آج بھی طالبان اور دہشتگردوں کے حامی ہیں،نثار ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف آج بھی طالبان اور دہشتگردوں کے حامی ہیں جو دہشتگردوں اور دہشتگردی کے خلاف کھلم کھلا بات کرنے سے انکاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شہر کے یار محمد کالونی سمیت مقامی مقامات پر کارنر میٹنگس اور جعفری امام بارگاہ میں علامہ قمر عباس کی جانب سے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشتگردی کا شکار رہی ہے اور شہید بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں کارکنان دہشتگردی کے باعث جانوں کے نذرانے دے چکے اور پیپلز پارٹی نے دہشتگردوں اور دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی، حق و باطل کی جنگ میں فتح حق کی ہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے والہانہ استقبال کے خوف سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایسے حربے استعمال کرکے عوام کو بدظن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کو ہی رائے دینی ہوگی اور آخری فیصلہ ووٹرز کو ئی کرنا ہوتا ہے کہ ووٹر کسے ووٹ کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی کو عوام پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ضابطہ اخلاق سخت بنائے جائین تو انتخابی مہم پر اثر پڑے گا جس کے لیے تمام جماعتوں کو انتخابی مہم آزاد طریقے سے چلانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لاڑکانہ کی لاہور سے ترقیاتی کاموں میں مشابہت کررہے ہیں ان کے سامنے لاہور کی بارش میں لاہور کی ترقیاتی کاموں کا پول کھل کر سامنے آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سختیاں برداشت کرنا پیپلز پارٹی کے لیے نئی بات نہیں ماضی میں شہید بے نظیر جیل میں بھی برف بھی واپس کردی تھی، نواز شریف مچھروں کے خوف سے آمر سے معاہدہ کرکے ملک سے فرار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالفین کے پاس عوام کے لیے کوئی بھی پروگرام نیہں جس کے لیے سندھ کا عوام ایسے منافقوں کا کبھی ساتھ نہیں دے گا، ہم شہدا کا علم اٹھاکر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے نکلے ہیں۔

اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے یکہ توت کے علاقے میں اے این پی کے شہید بشیر بلو کے بیٹے ہارون بلور اور کارکنان کی خودکش حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت پسندوں پر دہشتگردوں کے حملے ایک بڑی سازش ہے۔ دوسری جانب کارنر میٹنگس میں جی ڈی اے رہنما اسحاق کھاوڑ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اہل تشیع کے علامہ قمر عباس کی جانب سے لاڑکانہ ضلع میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات