Live Updates

ایک فیصلہ احتساب عدالت نے دیا دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر عوام نے فیصلہ دیناہے ‘شہباز شریف

ملک میں سرسے پائوں تک اربوں روپے کرپشن کرنیوالوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا نوازشریف کیساتھ انسانیت سوز سلوک کیاجارہاہے،عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والاہے‘صدر مسلم لیگ (ن) کا خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 21:28

ایک فیصلہ احتساب عدالت نے دیا دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک فیصلہ احتساب عدالت نے دیا ہے جبکہ دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر عوام نے فیصلہ دیناہے ،نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ قوم کی خدمت کیلئے آرہا ہے ،آمد پر تاریخی استقبال ہو گاایک لائٹ بھی نہیں توڑیں گے ،ملک میں سرسے پائوں تک اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں سیاسی مصلحت کے تحت انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا ،عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ ہواہے جس میں 20افراد شہید ہوئے ان کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ،پاکستان کو ان شہدا کی قربانیوں کے عوض امن و سکون میسرہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہدا پشاور کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ آپ کو پچیس جولائی تک معطل کیا گیا ہے ،چھبیس جولائی کو جب حکومت بحال ہو گی تو آپ بحال ہو جائیں گے کیونکہ آپ عوامی نمائندے ہیں ،آپ کو معطل کرنے والے سمجھ رہے ہیں کہ (ن) لیگ کو نقصان ہو گا تو ایسا نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ نیب عدالت نے دیا دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر عوام نے فیصلہ دیناہے ،میری بھابھی زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں جب سے بے ہوش ہوئیں وینٹی لیٹر پر ہیں ۔نوازشریف اپنی اہلیہ کو لندن میں خدا حافظ کہہ کر پاکستان آ رہاہے ،نوازشریف ہارٹ کا مریض ہے پاکستان کا خادم جانتے ہوئے کہ والدہ سے بھی نہیں ملنے دیں گے بلکہ سیدھا جیل بھیج دیں گے ،نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کی خدمت کیلئے آہا ہے ، نوازشریف کی آمد پر پورا لاہور امڈ آئے گا،تاریخی استقبال ہو گا اور ایک لائٹ بھی نہیں توڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے فیصلے کا صفحہ 171میں صاف لکھا نوازشریف کے خلاف پروسیکیوشن نے کرپشن پر کوئی ثبوت نہ دے سکے کرپشن پر نوازشریف کو بری قرار دیتاہوں ،لندن کے گھر کی ملکیت نوازشریف سے ثابت نہیں ہوتی،نوازشریف کے خلاف مفروضے کی بنیاد پر دس سال بیٹی مریم کو سات سال کی سزا سنادی گئی،کیا عوام نے اس طرح کاناانصافی کا فیصلہ سنا،نیب عدالتوں میں کیسز دس سال سے لٹکے ہوئے جس میں سو سوارب کی کرپشن ہوئی ،نوازشریف اور مریم نواز کو نیب عدالت نے ایک سو نو بار بلایا وہ پیش ہوئے،وہ کون سی حکومت تھی جب کرپشن کا ثبوت نہ ہو اور جہاں کرپشن کے انبارلگیتو پوچھا نہیں گیا اس ناانصافی پر فیصلے کو رد کرتی ہے پرسوں ائیرپورٹ پر فیصلہ عوام سنائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خون پسینہ بہاکر بجلی لائے ،دن رات محنت کرکے شفافیت سے بجلی لائے جس کی ستر سال میں مثال نہیں ملتی ،وقت آئے گا جب پچیس جولائی کو(ن) لیگ کی حکومت آئے گی توبجلی سستی ہوگی دوکانوں اور گھروں کا بل کم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی اورنج لائن عوام کیلئے بنائی گئی اسے عمران خان نے رکوایا ،لاہور ہائی کورٹ میں سولہ مہینے کیسز چلے ،بڑے بڑے الزامات شہبازشریف پر لگائے کہ اربوں روپے کء کرپشن ہوئی ہے پھر اپیل میں جا کر تین سو صفحوں پر ایک دھیلے کی کرپشن کا ذکر ججز نے نہیں کیا۔

اورنج لائن منصوبہ چین سے لایا اس کے کتنے خوبصورت اسٹیشنز ہیں ایسے منصوبوں کو پی ٹی آئی نے سیاست کا نشانہ بنایا ،پچیس جولائی کو لاہوری اورنج لائن کی مخالفت کرنے والوں کو مسترد کردیں ،پشاور کا میٹرو کا سترارب روپے کا منصوبہ ہے ۔ڈینگی پر جدوجہد کرکے اسے ختم کر دیا لیکن عمران خان ڈینگی کیلئیسردیوں کا انتظارکرتارہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے دوران ہسپتالوں میں کام کیا ،ڈینگی جب آیا تو ہمیں ڈینگی برادران کا طعنہ دیاگیا اور الزام خان خود پہاڑ پر چڑھ گیا ڈینگی کو ختم نہیں کیا ایسا وزیر اعظم عوام کو چاہئی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرسے پائوں تک اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں سیاسی مصلحت کے تحت انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا ،نوازشریف کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاجارہاہے۔عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والاہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات