ایک فیصلہ احتساب عدالت نے دیا دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر عوام نے فیصلہ دیناہے ‘شہباز شریف
ملک میں سرسے پائوں تک اربوں روپے کرپشن کرنیوالوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا نوازشریف کیساتھ انسانیت سوز سلوک کیاجارہاہے،عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والاہے‘صدر مسلم لیگ (ن) کا خطاب
بدھ 11 جولائی 2018 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے شہدا پشاور کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ آپ کو پچیس جولائی تک معطل کیا گیا ہے ،چھبیس جولائی کو جب حکومت بحال ہو گی تو آپ بحال ہو جائیں گے کیونکہ آپ عوامی نمائندے ہیں ،آپ کو معطل کرنے والے سمجھ رہے ہیں کہ (ن) لیگ کو نقصان ہو گا تو ایسا نہیں ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ نیب عدالت نے دیا دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر عوام نے فیصلہ دیناہے ،میری بھابھی زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں جب سے بے ہوش ہوئیں وینٹی لیٹر پر ہیں ۔نوازشریف اپنی اہلیہ کو لندن میں خدا حافظ کہہ کر پاکستان آ رہاہے ،نوازشریف ہارٹ کا مریض ہے پاکستان کا خادم جانتے ہوئے کہ والدہ سے بھی نہیں ملنے دیں گے بلکہ سیدھا جیل بھیج دیں گے ،نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کی خدمت کیلئے آہا ہے ، نوازشریف کی آمد پر پورا لاہور امڈ آئے گا،تاریخی استقبال ہو گا اور ایک لائٹ بھی نہیں توڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے فیصلے کا صفحہ 171میں صاف لکھا نوازشریف کے خلاف پروسیکیوشن نے کرپشن پر کوئی ثبوت نہ دے سکے کرپشن پر نوازشریف کو بری قرار دیتاہوں ،لندن کے گھر کی ملکیت نوازشریف سے ثابت نہیں ہوتی،نوازشریف کے خلاف مفروضے کی بنیاد پر دس سال بیٹی مریم کو سات سال کی سزا سنادی گئی،کیا عوام نے اس طرح کاناانصافی کا فیصلہ سنا،نیب عدالتوں میں کیسز دس سال سے لٹکے ہوئے جس میں سو سوارب کی کرپشن ہوئی ،نوازشریف اور مریم نواز کو نیب عدالت نے ایک سو نو بار بلایا وہ پیش ہوئے،وہ کون سی حکومت تھی جب کرپشن کا ثبوت نہ ہو اور جہاں کرپشن کے انبارلگے تو پوچھا نہیں گیا اس ناانصافی پر فیصلے کو رد کرتی ہے جمعہ کو لاہور ائیرپورٹ پر فیصلہ عوام سنائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ خون پسینہ بہاکر بجلی لائے ،دن رات محنت کرکے شفافیت سے بجلی لائے جس کی ستر سال میں مثال نہیں ملتی ،وقت آئے گا جب پچیس جولائی کو(ن) لیگ کی حکومت آئے گی توبجلی سستی ہوگی دوکانوں اور گھروں کا بل کم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی اورنج لائن عوام کیلئے بنائی گئی اسے عمران خان نے رکوایا ،لاہور ہائی کورٹ میں سولہ مہینے کیسز چلے ،بڑے بڑے الزامات شہبازشریف پر لگائے کہ اربوں روپے کء کرپشن ہوئی ہے پھر اپیل میں جا کر تین سو صفحوں پر ایک دھیلے کی کرپشن کا ذکر ججز نے نہیں کیا۔اورنج لائن منصوبہ چین سے لایا اس کے کتنے خوبصورت اسٹیشنز ہیں ایسے منصوبوں کو پی ٹی آئی نے سیاست کا نشانہ بنایا ،پچیس جولائی کو لاہوری اورنج لائن کی مخالفت کرنے والوں کو مسترد کردیں ،پشاور کا میٹرو کا سترارب روپے کا منصوبہ ہے ۔ڈینگی پر جدوجہد کرکے اسے ختم کر دیا لیکن عمران خان ڈینگی کیلئیسردیوں کا انتظارکرتارہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے دوران ہسپتالوں میں کام کیا ،ڈینگی جب آیا تو ہمیں ڈینگی برادران کا طعنہ دیاگیا اور الزام خان خود پہاڑ پر چڑھ گیا ڈینگی کو ختم نہیں کیا ایسا وزیر اعظم عوام کو چاہئی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سرسے پائوں تک اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں سیاسی مصلحت کے تحت انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا ،نوازشریف کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاجارہاہے۔عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والاہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.