انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنایا جائیگا، پولنگ عملے کے خلاف کسی قسم کے تشدد کی ترغیب انتخابی بدعنوانی تصور کی جائیگی، ڈی آراو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ عبدالقیوم لہڑی

جمعرات 12 جولائی 2018 00:40

کوئٹہ۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ڈی آراو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ عبدالقیوم لہڑی نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنایا جائیگا الیکشن لڑنے والی سیاسی جماعتیںاورانتخابی امیدواران کی جانب سے پولنگ کے دن انتخابی مواد انتخابی عملے اور پولنگ ایجنٹس کے تحفظ کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا پولنگ عملے کے خلاف کسی قسم کے تشدد کی ترغیب انتخابی بدعنوانی تصور کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے الیکشن 2018 کے الیکشن کمیشن کے ضابطئہ اخلاق سے متعلق امیدواروں کی آگاہی سے متعلق منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،،ڈی آر او نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کسی بھی امیدوار کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات پر کاروائی ہوگی سرکاری املاک پر بینرز اور پوسٹر زجھنڈے لگانا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ہوگی ہم مانیٹرنگ افسران سے سختی سے باز پرس کرینگے کہ انھوںنے ابتک کیا کاروائی کی ہے انھوںنے کہا کہ بلدیاتی ممبران الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں معطل کئے گئے ہیں کسی بھی امیدوار کی انتخابی مہم میں وہ حصہ نہیں لے سکتے ہیں ڈی آر او نے انتخابی امیدوار ان سے کہا کہ ہمارے لوگ جو ووٹ دیتے ہیںمنتخب ہونے کے بعد امیدوارکی ذمہ داری بنتی ہے کہ حلقے کے لوگوں کوتعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، تحفظ ماحولیات کے لئے شجرکاری مہم میں حصہ لینے ڈیم بنانے اور انہیں ترقیاتی عمل میں شامل کرنا ہوگا ،انھوں نے کہا کہ پرامن الیکشن کے انعقاد میں انتخابی امیدواروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ علاقے کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ ڈے پر ووٹرز اورعلاقے کے لوگوں کو رہنمائی فراہم کریں تاکہ لوگ جمہوری طریقے سے اپنا حق رائے دہی آذادانہ طریقے سے استعمال کرسکیں اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ، ریٹرننگ افسر این اے 272لسبیلہ / گوادر عبدالعلی کاکڑ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 272 گوادر لسبیلہ اور صوبائی اسمبلی کے دونشستوں حلقہ پی بی پچاس اور پی بی انچاس کے امیدواروں کو تفصیلی طورپر انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں آگاہ کیا گیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر عبدالواحد نے الیکشن سے متعلق امیدواروں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیے اور انہیں بتایا کہ پولنگ عملے اور پولنگ اسکیمات کا سرکاری گزٹ چند روز میں تیار ہوگا امیدواران 100روپے کے اسٹامپ پیپر پر حلفیہ درخواست دیکر نادرا کی مدد سے تیار کی گئی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی فہرستوں سے متعلق نیا ایس او پی بنایا گیا ہے تاکہ انتخابی فہرستوں کا غلط استعمال روکا جاسکے ،انھوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کسی بھی انتخابی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے تحریری شکایا ت کی صورت میں الیکشن کمیشن کو سرکاری ملازم کے خلاف کاروائی کا اختیار حاصل ہے ، قبل ازیں ڈی آر او وڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ عبدالقیوم لہڑی کے زیر صدارت انکے چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں 25جولائی کو ہونے والے الیکشن کے پرامن غیر جانبدارانہ شفاف اور آذادانہ انعقاد کویقینی بنانے انتخابی میٹریل کی بحفاظت ترسیل سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، ضلع لسبیلہ کے حلقے پی بی 49میں آٹھ حساس ، انچاس نارمل اور 43 حساس ترین پولنگ اسٹیشن قرار دیے گئے ہیں جبکہ حلقہ پی بی 50 میں اٹھاسی نارمل پولنگ ، 49 حساس پولنگ اور 9حساس ترین قرار دیے گئے ، ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان نے بھی الیکشن کی سیکورٹی پلان کے حوالے سے تجاویز پیش کیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رسول بخش بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اجلاس میںریٹرننگ افسر پی بی 49 حب دریجی جام ساقہ دشتی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرلسبیلہ رسول بخش بلوچ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر عبدالواحد بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نزیر ، اے سی حب افتخار بگٹی ،اے ڈی سی جنرل دوستین ہوت ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان بھی انکے ہمراہ موجودرہے ، ،ڈی آر او لسبیلہ عبدالقیوم لہڑی نے انتخابی امیدواروں کے ہمراہ عدالت روڈ پرشجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔