Live Updates

عوام نے نیب عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ، نوازشریف اور ان کی صاحبزادی سے زیادتی ہوئی ، عوامی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے ،

25جولائی کے الیکشن کا آج فیصلہ ہوگیا،عوام نے بتا دیا نوازشریف قوم کا معمار ہے ، پورے پاکستان ، پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکر گزار ہوں ، پورا لاہور امڈ آیا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 13 جولائی 2018 22:39

عوام نے نیب عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ، نوازشریف اور ان کی صاحبزادی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پورے پاکستان ، پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکر گزار ہوں ، پورا لاہور امڈ آیا ہے ، عوام نے نیب عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ، نوازشریف اور ان کی صاحبزادی سے زیادتی ہوئی ہے، ریلی کے اختتام پر آئندہ کا لائحہ عمل بتائوں گا ، عوامی عدالت نے آج ہی فیصلہ سنا دیا ہے ، 25جولائی کے الیکشن کا آج فیصلہ ہوگیا،عوام نے بتا دیا نوازشریف قوم کا معمار ہے۔

وہ جمعہ کو لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آج پورے پاکستان ، پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکر گزار ہوں ، پورا لاہور امڈ آیا ہے ، عوام نے نیب عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ، نوازشریف اور ان کی صاحبزادی سے زیادتی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ ریلی کے اختتام پر آئندہ کا لائحہ عمل بتائوں گا ، عوامی عدالت نے آج ہی فیصلہ سنا دیا ہے ، 25جولائی کے الیکشن کا آج فیصلہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے بتا دیا نوازشریف قوم کا معمار ہے ، عوام نے دنیا کو بتا دیا نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، پاکستان نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ، میرے ساتھ ریلی نہیں بلکہ عوام کا سمندر ہے ، عوام نے بتا دیا کہ نوازشریف نے عوام کیلئے کام کیا ہے ، بجلی کے اندھیرے دور کئے ، ملک میں گیس اور سی پیک جیسے منصوبے لے کر آئے، نوازشریف نے ملک میں ہزاروں کلومیٹر موٹرویز اور سڑکیں بنائی ہین ، عوام نے ہمیشہ نوازشریف کا ساتھ دیا اب بھی ساتھ ہیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات