یکہ توت خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی کے رہنما ء ہارون بلور کی رہائشگاہ پر تعزیت کیلئے آنیوالوں کاسلسلہ جاری

امیر جماعت اسلامی سراج الحق، رضاربانی ، حاصل بزنجو،چوہدری شجاعت سمیت اہم شخصیات تعزیت کے لیئے پہنچیں پشاور،بنوں، اورمستونک میں اچانک دہشت گردی واقعات سوالیہ نشان ہیں،،الیکشن کے حوالے سے غیریقینی صورت حال ہے امیدواروں میں خوف ہے کہ انتخابات ہونگے یا نہیں،سراج الحق اوردیگر رہنمائوں کی گفتگو

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:06

یکہ توت خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی کے رہنما ء ہارون بلور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پشاوریکہ توت خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی کے رہنما ء ہارون بلور کی رہائشگاہ پر تعزیت کیلئے آنیوالوں کاسلسلہ جاری رہا،ہفتہ کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق، رضاربانی ، حاصل بزنجو،چوہدری شجاعت سمیت اہم شخصیات تعزیت کے لیئے پہنچیں، رہنماوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران پشاوربنوں اورمستونگ میں دھماکے ایک سوالیہ نشان ہیں نگران حکومت بتائے کہ اچانک حالات کیسے خراب ہوئے ۔

یکہ توت خود کش حملے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنماء ہارون بلور کی رہائشگاہ بلور ہاوس میں اہم شخصیات اورعوام کی بڑی تعدادچوتھے روز بھی تعزیت کی غرض سے آئے،جہاں انہوں نے شہید کی ایثال ثواب کے لیے دعائیں کرتے ہوئے واقعے کو پورے ملک کیلئے کاسانحہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

تعزیت کے لیے آنے والوں میں سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی، پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق شامل تھے،،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا۔

پشاور،بنوں، اورمستونک میں اچانک دہشت گردی واقعات سوالیہ نشان ہیں، سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا فرض ہے کہ وہ متاثرین کے مسائل فوری حل کریں بہت افسوس ناک عمل ہے کہ الیکشن کے لیے چند دن باقی ہے اور حالات خراب ہوگئے خوائش ہے الیکشن وقت پر ہو تے ،الیکشن کے حوالے سے غیریقینی صورت حال ہے امیدواروں میں خوف ہے کہ انتخابات ہونگے یا نہیں ۔

انتخابی امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ہارون بلور کی شہادت نہ صرف پشاور بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑاسانحہ ہے ہیں ۔ نگران حکومت بتائے کہ اچانک حالات کیسے خراب ہوئے ۔بلورخاندان کیساتھ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا ان حالا ت میں الیکشن ہونا نا گزیرہے ملک دشمن چاہتے ہیں کے الیکشن وقت پر نہ ہوں مگرہم بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینگے۔