لیگی کارکنان مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں‘ راجہ امریز خان

منگل 17 جولائی 2018 15:37

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) راجہ امریز خان نائب صدرمسلم لیگ ن سعودی عرب نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) اورلیگی کارکنان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔لیگی کارکنان مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ سیسیہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔لیگی کارکن جماعت کا اثاثہ ہیںاور ان کا ہر صورت میں تحفظ کیاجائے گا ۔اوچھے ہتھکنڈوںکی وجہ سے کارکنوں کے دلوں سے مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کی محبت کو نکلالا نہیں جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے 13جولائی کوقائد میاںمحمد نواز شریف کے استقبال کے لیے آزاد کشمیر سے لاہور جانے والے لیگی کارکنوں کی پکٹر دھکڑاور من گھڑت ایف ۔ائی۔ ارکاٹنے پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق 13جولائی کوآزاد کشمیر سے لاہورسابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور اُنکی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کے استقبال کے لیے جانے والے قافلے میں سیآزاد کشمیر کے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو پنجاب پولیس نے چناب ٹول پر روکا اور بعدازاں گجرات پولیس تھانہ لے جاکر اُن پر 353,188کے دفعات لگا کر پرچہ کاٹ دیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دھماکے نہ کرنے پر کلنٹن نے نوازشریف کو 5ارب ڈالر کی پیشکش کی لیکن نوازشریف نے پیشکش ٹھکراکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،نوازشریف نے کہا بھارت کے 5 کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کریں گے ،