پیپلز پارٹی اور اہلسنت الجماعت کا اتحاد قائم ہوگیا

بہاول پور میں اہلسنت الجماعت نے پیپلز پارٹی کے امیدوارں کی حمایت کا اعلان کر دیا ْ این اے 173 ، این اے 174 مخدوم علی حسن گیلانی اور پی پی 252 پر شاہ رخ ملک کی مکمل حمایتکی جائے گی

بدھ 18 جولائی 2018 22:27

پیپلز پارٹی اور اہلسنت الجماعت کا اتحاد قائم ہوگیا
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) اہلسنت الجماعت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 173 ، این اے 174 مخدوم علی حسن گیلانی اور پی پی 252 پر شاہ رخ ملک کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اعلان اہلسنت الجماعت کے مرکزی رہنماء رائو جاوید اقبال نے مقامی ہوٹل میں مخدوم علی حسن گیلانی ،شاہ رخ ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مخدو م علی حسن گیلانی نے رائو جاوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو پیپلز پارٹی پر احسان کیا ہے اس کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جس وقت مسلم لیگ ن نے ختم نبوت بل پاس کیا اسوقت اسے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

6 ماہ قبل مسلم لیگ ن کی قیادت کو بتادیا تھا کہ آپ کیساتھ نہیں چلوں گامسلم لیگ ن نے جس طرح اپنے سیاسی مفاد میں ملک کا نقصان کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف وزارت اعظمی کے دور میں اوچ شریف کے لئے دورایہ سڑک اور کالج سمیت متعدد وعدے کئے جو آج تک پورے نہ کئے۔ 250 بیڈ کے ہسپتال کا اعلان کرنے کے باوجود نہ بنایا گیااوچ شریف جو کہ اولیاء کی سرزمین ہے نواز شریف نے یہاں آ کر جھوٹے وعدے کیے ہمارے علاقے کے درخت تک کاٹ کھائے ہیں اس لیے وہ نااہل ہوئے ،نواز شریف کو نااہل میرٹ پر کیا گیا کروڑوں روپے کے ذاتی اشتہار دیکر ترکی کی حکومت کے تعاون سی10 ہسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا اس کے فنڈز بھی ترکی حکومت نے مہیا کر دیئے تھے وہ ہسپتال کہاں ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئیں میں ختم نبوت کا قانون پاس کیا اور قادیانی کو کافر قرار دیا یہی وجہ تھی کہ میں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جوائن کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں 250 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے لیکن نواز شریف نے لندن میں عید منانے کو ترجیح دی یہ وہ عوامل تھے جس وجہ سے میں نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر وفاق کی علامت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوا اور25 جولائی کو پیپلز پارٹی ناقابل یقین نتائج دے گی رائو جاوید اقبال نے کہا کہ میں گزشتہ/20 15 سال سے سیاست کر رہا ہوں آخری الیکشن میں میں نے 22 ہزار ووٹ لیے میں بہاول پور سمیت جنوبی پنجاب میں ہمیشہ قیام امن کے لئے مثبت کردار ادا کیا ۔

سابق ضلعی ناظم چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مجھے سیاسی مقصد کے لئے استعمال کیا اور شہباز شریف کی حکومت نے میرے خلاف جو کرسکتے تھے کیا چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہوا ہوں اور ساتھیوں کی مشاورت سے بہاولپور میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ہم سب پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کریں گیاور الیکشن کے بعد مذید مشاورت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرونگا ۔