مشرف دور میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، عمران خان
ڈالرکی قدر بڑھنے سے عوام بیٹھے بیٹھے غریب ہوگئی،10 سالوں میں ملکی قرضے 27 ہزار ارب ہوگئے، کیونکہ زرداری اور نوازشریف نے مک مکا کررکھا تھا، الیکشن میں تاجربرادری اب ہمارا ساتھ دے۔کراچی میں تاجرکنونشن سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جولائی 2018 15:38
(جاری ہے)
قوم بیٹھے بیٹھے غریب ہوگئی۔مسئلہ صرف اداروں کی تباہی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر کمیونٹی کوچاہیے کہ شریف فیملی کوچھوڑ کرہمارے ساتھ کھڑی ہوجائے۔ہم یہ سنتے آئے کہ ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم ہے لیکن حال سب کے سامنے ہے۔معاشی خوشحالی گورننس سے آتی ہے۔ گورننس سسٹم نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔ماضی میں معاشی ترقی صرف اشتہاروں میں دکھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ جس پاکستانی لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں ، ان کا علاج ، شاپنگ اور چھٹیاں باہر ہیں وہ کبھی بھی تبدیلی نہیں لاسکتے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے وزیراعظم کے بیٹے اربو ں پتی اور جب پوچھوکہ پیسا کہاں سے آیا وہ کہتے ہیں ہم توپاکستانی شہری ہی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کواٹھانے کیلئے کام شروع کرنا ہے توپہلے خود پراپلائی کرو۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کی جائیداد باہر اور نوازشریف کی جائیداد بھی باہر ہے۔کیونکہ دونوں نے مک مکا کررکھا تھا۔اس لیے پاکستان کا یہ حال ہوا ہے۔10سالوں میں قرضہ6ہزار ارب سے 27ہزار ارب تک چلا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم حکومت میں آکر ٹیکس کونیچے لے کرآئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں اڑھائی ارب کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ مشرف دور میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.