وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی سروان ہاوس کوئٹہ آمد

نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ان کے بھائی شہید سراج رئیسانی کی تعزیت کی

جمعرات 19 جولائی 2018 18:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی سروان ہاوس کوئٹہ آمد۔نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ان کے بھائی شہید سراج رئیسانی کی تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ شہید سراج رئیسانی پاکستان کا بہادر سپوت تھاجسے پاکستان دشمنوں نے سراج رئیسانی کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی کی شہادت المنا ک سانحہ ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے بلوچستان کے بہادر بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ ،پاکستانی قوم دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔