بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 21:09

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہندواڑہ قصبے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو قصبے کے علاقے بٹ پورہ ماگام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ادھر موٹر سائیکل پر سوار دونامعلوم حملہ آوروںنے سوپور قصبے کے علاقے نور باغ میں بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی مشترکہ ٹیم پرفائرنگ کی ہے۔ حملے فورابعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔