Live Updates

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپشن سے ملک مقروض ہو گیا ،بوجھ مہنگائی کے ذریعے عوام پر ڈال دیا جاتا ہے،شیری مزاری ودیگر

ملک سے کرپشن کاخاتمہ کرکے آمدن بڑھائیں گے نواز شریف اور شہباز شریف کامقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے زرداری نے میموگیٹ سکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی 25جولائی کو انتخابات میں بھرپور شرکت کیں یہ الیکشن آپ کے اور آپ کے آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے 25جولائی کو آپ نے بلے پر ٹھپہ لگا نا ہے، جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 00:07

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپشن سے ملک مقروض ہو گیا ہے جس کابوجھ مہنگائی کے ذریعے عوام پر ڈال دیا جاتا ہے ملک سے کرپشن کاخاتمہ کرکے آمدن بڑھائیں گے نواز شریف اور شہباز شریف کامقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے زرداری نے میموگیٹ سکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی 25جولائی کو انتخابات میں بھرپور شرکت کیں یہ الیکشن آپ کے اور آپ کے آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے 25جولائی کو آپ نے بلے پر ٹھپہ لگا نا ہے ان خیالات کااظہار مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹرشیری مزاری ‘امیدوار این اے 195 سردار ریاض خان مزاری‘ امیدوار پی پی 297دوست محمد مزاری ‘ ولی خان مزاری ‘سردار شیر خان مزاری ‘ رفیق اعظم مزاری ‘سیکرٹری اطلاعات رضوان بنگلہ اچھا میں جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جس پارٹی کے لیڈر کاجینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کیلئے نہیں لڑ سکتا ‘ ‘امیدوار این اے 195 سردار ریاض خان مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کا سوچا ضرورتھا کہ تبدیلی آئیگی مگر اب صحیح معنوں میں تبدیلی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

پورے کے پورے علاقے پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں عوام نے 25جولائی سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیاہے۔یہ وہ جنون ہے جو نیا پاکستان بنانے جارہا ہے‘‘ امیدوار پی پی 297دوست محمد مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25 جولائی کو ایک نیا پاکستان بنے گا جس میں امیراور غریب کے بچوں کے لیے یکساں تعلیمی نظام ہوگا صحت تعلیم کی سہولیات ہر آدمی کے لیے یکساں ہونگی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی چالیس سال سے باریاں لے رہی ہیں اب یہ کھیل ختم ہوچکا عوام میں شعورآچکاہے ، نوازشریف اتنا بدقسمت ہے کہ اس نے ملک میں کوئی ہسپتال نہیں بنایا جہاں وہ اپنا اوراپنی فیملی کا علاج کراسکے اس کے برعکس عمران خان نے تین کینسر ہسپتال بنائے نمل یونیورسٹی بنائی اب برسراقتدار آنے کے بعد ملک ترقی کریگا اورعوام خوشحال ہونگے۔

عوام اب ان شعبدہ بازوں اور کرپٹ ٹولہ کو25 جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر ہمیشہ کے لیے مسترد کردیں گے یہ الیکشن عام الیکشن نہیں ہے اس میں عوام نے اپنی صحیح سمت کا تعین کرنا ہے۔ یہ الیکشن پاکستان بنانے اور پاکستان کو برباد کرنے والوں کے درمیان الیکشن ہے عوام کو شعور آچکا ہے وہ عمران خان کو اس قوم کا مسیحا سمجھتے ہیں اور بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی کے امیدوارووں کو کامیاب کرائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات