مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے مشتاق الاسلام کو کالے قانون کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 16:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںقابض انتظامیہ نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء مشتاق الاسلام پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے مشتاق الاسلام کو سولہ جولائی کو گرفتار کر کے شہید گنج پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا تھا۔

انہیں جمعہ کو صبح سویرے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا گیا۔مشتاق الاسلام کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی37ویں مرتبہ کالے قانون کے تحت نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور مقبوضہ علاقے میں ہر طرف لاقانونیت کا دور دورہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرچہ پبلک سیفٹی ایکٹ کو عالمی برادری نے انھوں نے PSAکے بے جا استعمال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بین الاقوامی برادری نے اسے انسانیت سوز قانون قرار دے رکھا ہے تاہم مقبوضہ علاقے میں حریت قائدین کو اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکنے کیلئے اس کالے قانون کو آزادانہ استعمال جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس کالے قانون کے تحت قابض انتظامیہ کسی بھی شہری کوعدالتوں میں پیش کئے بغیر دو سال کیلئے قید رکھ سکتی ہے ۔ تاہم انہوںنے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حریت رہنمائوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :