مقبوضہ کشمیر، پولیس کو مظاہرین کی شناخت اور گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس جائیگا

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس کو آزادی کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشت گرد ی کیخلاف ہونے والے مظاہروں میں شامل افراد کی شناخت اور گرفتار ی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ کیمرے پولیس اہلکاروں کی وردی کے ساتھ نصب ہوں گے۔ پولیس اہلکاروں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کرنے کا بنیادی مقصد انکے ذریعے مظاہرین کی تصاویر محفوط کر کے بعد میں انکی گرفتار ی کو آسان بنانا ہے۔ پولیس کے ڈائر یکٹر جنرل ایس پی وید نے بھی سرینگر میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اہلکاروں کو سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔