پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاول پور کا متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 170 ڈاکٹر سید وسیم اختر اور پی پی246علامہ شفقت الرحمن کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:03

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاول پور نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 170 ڈاکٹر سید وسیم اختر اور پی پی246علامہ شفقت الرحمن کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاول پور کے کواڈی نیٹر میاں حامد سعید نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ انتخابی تقریب میں حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر تقریب میںسینکڑوں سکولز مالکان شریک تھے ۔

میاں حامد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر ایک علم دوست انسان ہے جنہوں نے ہمیشہ ہمارے مسائل کے لیے آواز اٹھائی پنجاب اسمبلی کے آکری سیشن میں قرآن بل کا منظور کیا جا نا ڈاکٹر سید وسیم اختر کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس کے باعث ہماری آنے والی تمام نسلوں کا قرآن تعلق برقرار رہے گا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اپنے خطاب میں سکولز مالکان کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی حکومت آئی تو تعلیمی بجٹ ڈھائی فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کیا جا ئے گا کیونکہ تعلیم یافتہ قوم ہی ملک کو ترقی کی معراج پر لیجاتی ہے انہوںنے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد بہاول پور صوبہ کی بحالی کے لیے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا اور بہاول پور میں بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے انڈسٹری کے قیام کے لیے کوششیں کرونگا انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری گردنوں پر ہمارے سر قائم ہے کوئی بھی اس ملک میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی جرات نہیں کر سکتا جماعت اسلامی کی سیاست اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے ہیں تقریب سے تحریک صوبہ بہاول پور کے چیئر مین جام حضور بخش ،امیر شہر سید ذیشان اختر،نصراللہ ناصر،عباس خان ،حنفیہ چوہدری نے بھی خطاب کیا