مون سون بارشوں نے مہا جر کیمپ،چہلہ بانڈی میں طوفان برپا کردیا

رات 12بجے تیز ترین اور موسلا دھار بارش شروع ہوئی چند منٹوں میں بارش کا پانی خیموں میں داخل ہوگیا مہاجرین مقیم چہلہ بانڈی نے رات جاگ کر گزاری،گھریلو استعمال کا سامان تباہ اور ناکارہ ہوگیا

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) مون سون بارشوں نے مہا جر کیمپ،چہلہ بانڈی میں طوفان برپا کردیا۔رات 12بجے تیز ترین اور موسلا دھار بارش شروع ہوئی چند منٹوں میں بارش کا پانی خیموں میں داخل ہوگیا۔مہاجرین مقیم چہلہ بانڈی نے رات جاگ کر گزاری،گھریلو استعمال کا سامان تباہ اور ناکارہ ہوگیا۔گزشتہ رات بارش کی وجہ سے اشتیاق شہید کیمپ،عابد شہید کیمپ،نسیم شہید کیمپ اور بشیر شہید کیمپ میں پانی داخل ہوگیا۔

مہاجرین مقبوضہ کشمیر ایت ناک زندگی گزارنے پر مجبور۔ذرائع کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے مہاجرین مقبوضہ کشمیر مقیم چہلہ بانڈی کے لیے ٹھوٹھہ سیٹلائیٹ ٹائون میں اراضی خرید کر الاٹ کردی ہے محکمہ بحالیات مہاجرین کی آباد کاری اور ٹھوٹھہ شفٹنگ میں بے بس اور مجبور تماشائی بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کی سے مہاجرین کا ہر سال کڑوں کا نقصان ہوتا ہے۔

گھریلو استعمال کا سامان اور راشن خراب ہوجاتا ہے۔مہاجرین مقبوضہ کشمیر مقیم چہلہ بانڈی کے خاندان امراض میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فارو ق حیدر خان سے اور آرمی چیف سے مہاجرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کو تباہ وبرباد ہونے سے بچایا جائے اور بہتر انداز میں مہاجرین کی شفٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے من پسند افراد کو نوازنے کے بجائے حکومت کیمپوں میں آباد مہاجرین کو آباد کریں۔