الیکشن کمیشن کو پہلی شکایت رحیم یار خان سے موصول ہوئی

حکام پی ٹی آئی کی پرچی کے بغیر ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں نہیں جانے دے رہے ،ْشکایت

بدھ 25 جولائی 2018 15:10

الیکشن کمیشن کو پہلی شکایت رحیم یار خان سے موصول ہوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 179 رحیم یار خان سے پہلی شکایت موصول ہوئی ہے کہ حکام پی ٹی آئی کی پرچی کے بغیر ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں نہیں جانے دے رہے۔حلقہ این اے 179رحیم یارخان سے الیکشن کمیشن کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 23، 24، 189اور 190 سے موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولنگ ایجنٹ نے الیکشن کمیشن کو بذریعہ ای میل شکایت بھیجی ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق شکایات وصول کرنے کے لیے واٹس اپ نمبر جاری کیے ہیں جس میں پنجاب سے واٹس ایپ نمبر03336485668، 03335129886، 03135534969، 03003895149پرشکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔سندھ سیواٹس ایپ نمبر 03425155151، 03472232107، 03008098654 پر شکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔خیبرپختون سیواٹس ایپ نمبر03345051512، 03155311468، 03219951377 پر شکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔بلوچستان سیواٹس ایپ نمبر03075777098، 03335349270 پرشکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔،