تحریک لبیک منی پاکستان کی تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی

تحریک لبیک نے 3لاکھ ووٹ لے کر پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 جولائی 2018 00:00

تحریک لبیک منی پاکستان کی تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27جولائی 2018ء) :تحریک لبیک منی پاکستان کی تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔ تحریک لبیک نے 3لاکھ ووٹ لے کر پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔

اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اب تک 126 سیٹوں پر برتری حاصل کئیے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن 60 سے زائد نشستوں پر آگے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی 43 سیٹوں پر مضبوط پوزیشن بنائے ہوئے ہیں۔تاہم ایک سیاسی و مذہبی جماعت ایسی بھی ہے جس نے پہلی مرتبہ پاکستانی سیات میں قدم رکھا تھا اور قدم رکھنتے ہی اپنی جگہ بنا لی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن سے قبل یہ کہا جارہا تھا پنجاب اور سندھ میں تحریک لبیک کی پوزیشن مضبوط ہے ۔

دونوں صوبوں کے اکثر حلقوں میں تحریک لبیک پاکستان ملک کی تیسری بڑی سیاسی اور ملک کی پہلی بڑی مذہبی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔جبکہ دونوں صوبوں میں 13 حلقے ایسے بھی ہیں جہاں جہاں تحریک لبیک کا ووٹ بینک بڑی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہوگا۔خبر یہ بھی تھی تحریک لبیک بڑی جماعتوں کا ووٹ بینک توڑے گی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن اس براہ راست متاثر ہو گی۔

انتخابات کے نتائج میں تحریک لبیک کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی۔اس سیاسی جماعت نے محض 3 صوبائی نشستیں ہی حاصل کیں تاہم اس کے باوجود لاکھوں ووٹ حاصل کرکے اپنے شاندار سیاسی مستقبل کا آغاز کر دیا۔تحریک لبیک منی پاکستان کی تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔کراچی سےتحریک لبیک تیسری سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی۔ تحریک لبیک نے 3لاکھ ووٹ لے کر پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ٹی ایل پی نےپی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے بعد سب سے زیادہ ووٹ لیے۔یاد رہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ 19 لاکھ سے زائد ووٹ تحریک انصاف کو ملے جبکہ کراچی سے 11 لاکھ 92 ہزار ووٹوں کے ساتھ ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر رہی۔