نئی دلی، پولیس نے گرفتار کشمیری نوجوانوں کیخلاف فرد جرم عائد کر دی

ہفتہ 28 جولائی 2018 20:02

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) نئی دلی پولیس نے پانچ سو کے لگ بھگ بھارتی ویب سائٹوں کو ہیک کر کے ان پر پاکستان کے حق میں نعرے اور دیگر مواد اپ لو ڈ کرنے کے مبینہ الزام میں گرفتار دو کشمیر نوجوانوں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 28سالہ شاہد ملہ اور 20سالہ عادل حسین کے خلاف عائد کی جانے والی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ان دونوںکا پاکستانی ہیکروں کیساتھ رابطہ رہا ہے اور انہیں بھارتی ویب سائٹوں کو ہیک کرنے اور بھارت کیخلاف جنگ چھیڑنے پر گرفتار کیا گیا۔

ان دونوں نوجوانوں کو رواں برس 26اور 27اپریل کی درمیانی رات کو بھارتی پنجاب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کے قبضے سے چند لیب ٹاپ ، موبائل فون ، سم کارڑزاور کچھ دیگرچیزیں برآمد کی گئی تھیں۔