
طویل ترین جدوجہد کا صلہ مل گیا
سینئیر رہنما اور بانی کارکن اعجاز چوہدری کو گورنر پنجاب بنائے جانے کے امکانات روشن ہوگئے
سید فاخر عباس
اتوار 29 جولائی 2018
00:18

(جاری ہے)
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں ہی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پر تول رہی ہیں اور اس سلسلے میں آزاد امیدواروں سے رابطے جاری ہیں۔
وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں تبدیلی آرہی ہے۔چاروں صوبوں کے گورنروں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پہلے صرف محمد خان اچکزئی کا استعفیٰ آیا تھا جس کے بعد آج گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کرلیا تھا جس کا اعلان وہ کل پریش کانفرنس میں کریں گے ۔اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا بھی گورنر کےعہدے سے مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔جلد ہی اس چیز کا باضابطہ اعلان کیا جائےگا۔تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اب نئے گورنروں کی تقرری پر بھی غور فکر شروع کردیا گیا۔سندھ کے ممتاز بھٹو کو بھی آج بنی گالہ طلب کیا گیا ان کے حوالے سے بھی خبریں آرہی تھیں کہ ان کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔اب پنجاب کے حوالے سے خبر یہ بھی ہےکہ وہاں بھی تحریک انصاف نے اپنے کارکن اور بانی رہنما کو گورنر پنجاب بنانے پر غور و فکر شروع کر دی ہے۔نہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ حتمی مشاورت کے بعد بہت جلد اعجاز چوہدری کوگورنر بنانے کا اعلان متوقع ہے ۔یاد رہے کہ اعجاز چوہدری پچھلے 18 سال سے پارٹی سے وابستہ ہیں اور کپتان کیساتھ جدوجہد میں عملی طور پر ہر محاذ پر صف اوّل میں شامل رہے ۔انہوں نے حالیہ انتخابات میں این اے 133 سے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سابق وفاقی وزیر پرویز ملک کا سخت مقابلہ کیا۔ پارٹی کیساتھ وفاداری اور جدوجہد کو دیکھتے ہوئےانہیں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.