پیپلز پارٹی اپنے نظریئے کے فروغ کے لئے پارلیمان کا فورم استعمال کرے گی، بلاول بھٹو زرداری

منگل 31 جولائی 2018 23:35

پیپلز پارٹی اپنے نظریئے کے فروغ کے لئے پارلیمان کا فورم استعمال کرے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کے روز پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کوبلاول ہاوس میںظہرانہ دیا جس میں راجا پرویز اشرف، فریال تالپور، شیری رحمان، قائم علی شاہ،خورشید شاہ، نثار کھڑو، رضا ربانی، مراد علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیئے جدوجہد کی ہے ا نہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے نظریئے کو فروغ کے لیئے پارلیمان کا فورم استعمال کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکلات اور دھاندھلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 2013ء کے مقابلے میں 2018ء کے انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ پارٹیاں پارلیمان کا بائیکاٹ کرنے کی باتیں کر رہی تھیں، لیکن ہم نے انہیں ایسا نہ کرنے پر قائل کرلیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جمہوری سوچ کی کامیابی ہے، گو کہ ہمیں انتخابی عمل پر تحفظات ہیںانہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ میں مزید ڈلیور کرنے پر فوکس کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گڈ گورننس اور بہتر کارکردگی ہماری نئی حکومت کا طرہ امتیاز ہوگاانہوں نے کہا کہ ہم اس عوام کو مایوس نہیں کریں گے، جس نے ہمیں ایوانوں میں بھیجا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں عالمی و معاشی محاذ پر بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔