ندیم افضل چن انتخابات میں شکست کے بعد خورشید شاہ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے

خورشید شاہ پرانا تعلق ہے، شاہ جی کے گھٹنے چھونے آیا تھا،،ندیم افضل چن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 31 جولائی 2018 23:20

ندیم افضل چن انتخابات میں شکست کے بعد خورشید شاہ سے ملاقات کرنے پہنچ ..
سکھر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31جولائی 2018ء) :ندیم افضل چن انتخابات میں شکست کے بعد خورشید شاہ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ پرانا تعلق ہے، شاہ جی کے گھٹنے چھونے آیا تھا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 115نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔

پنجاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف 123 نشستیں حاصل کرکے صوبے کی دوسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے اور اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر آنے والے دنوں میں پنجاب میں حکومت بنانے کی دعوے دار ہیں۔اسی طرح خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف 65 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کی 4 نشستیں ہیں۔

اس الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح شاندار سیاسی کامیابی حاصل کی وہ قابل تحسین ہے ۔تاہم اس میں بہت بڑا کرادر ان الیکٹیبلز کا ہے جنہوں نے الیکشن سے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اس معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کو انہی الیکٹیبلز کے ہاتھوں نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

اس انتخابات میں سیاست کے بڑے بڑے برج اور الیکٹیبلز سمجھے جانے والے سیاستدان شکست کھا گئے۔جن میں این اے 72 سے فردوس عاشق اعوان،این اے 141 سے صمصام بخاری،این اے 88 سے ندیم افضل چن ،این اے 106 سے نثار جٹ ،این اے 234میں لیاقت جتوئی اور ذولفقار کھوسہ جیسے بڑے بڑے نام شامل تھے۔اس سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ جہاں پاکستان تحریک انصاف نے الیکٹیبلز کی وجہ سے کامیابی حاصل کی وہیں ان الیکٹیبلز کی سیاست کو پاکستانی عوام نے مسترد کردیا۔

جیسا کہ پہلے ہی ذکر ہو چکا ہے کہ ندیم افضل چن جو پیپلز پارٹی چھوڑکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے ،تاہم اس موقع پر ندیم افضل چن کا رویہ اور طرز عمل بھی تبدیل ہو گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن شکست بعد خورشید شاہ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔اس موقع پر ندیم افضل کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو الیکشن جیتنے کی مبارکباد دینے آیا تھا۔ جب وہاں موجود صحافی نے پوچھا کہ کہیں ْآپ واپسی کا راستہ تو تلاش نہیں کررہے ہیں۔ لیکن ندیم افضل چن نے جواب میں خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ پرانا تعلق ہے، شاہ جی کے گھٹنے چھونے آیا تھا۔