گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کس منہ سے دھاندلی کی بات کررہی ہے،نفیسہ شاہ

ارباب غلام اور پیر پگارااسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔غوث علی شاہ نو الیکشن ہار چکے ہیں میری انکے خلاف 50 ہزار کی لیڈ ہے،پریس کانفرنس

جمعرات 2 اگست 2018 18:39

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کس منہ سے دھاندلی کی بات کررہی ہے،نفیسہ شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کس منہ سے دھاندلی کی بات کررہی ہے ۔ دوسروں کے کاندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنے والوں کا اپنا کوئی قد ہوتا تو ضرور عوام ووٹ دیتے، آج واویلا سمجھ سے بالا تر ہے۔جمعرات کو پیپلزپارٹی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سمیت کسی کو صوبے میں قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے ۔

ہارے ہوئے لوگ سندھ کے عوام کے مسترد کردہ لوگ ہیں اگر قد ہوتا تو ضرور کامیاب ہوتے ۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کے اعلان کے دن سے ہی گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی تمام شکایت ترجیحی بنیادوں پر حل کی جاتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نگراں حکومت میں بھی انکے لوگوں کو لیا گیا۔ پیر صاحب پگارا اور انکے والد خود کہتے رہے ہیں کہ وہ اہم حلقوں کی پیداوار ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہمارے کہنے کے باوجود نہ کسی کا تبادلہ کیا اور نہ ہی کسی کا تبادلہ روکا ہے اور پھر جی ڈی اے کا واویلا کیوں ہے ۔

ملک میں الیکشن کے لیے کچھ جماعتوں کے لیے حالات ساز گار تھے کچھ کے لیے نہیں۔انہوںنے کہا کہ 2013میں نون لیگ اور2018 میں پی ٹی آئی کے لئے ماحول بنایا گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم منظم تھی ۔ بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالی گئیں۔ لیاری کے ابھی تک فارم 45 نہیں ملے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات پر شکایت کے باجود احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہید بے نظیر بھٹو نے 17 ارکان پر اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی نے ہرموقع پر قانونی اور سسٹم میں رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ارباب غلام اور پیر پگارااسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔غوث علی شاہ نو الیکشن ہار چکے ہیں میری انکے خلاف 50 ہزار کی لیڈ ہے