این اے108:عابد شیرعلی کی لاہورہائیکورٹ میں درخواست

عدالت کا پی ٹی آئی امیدوار فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم، جسٹس شاہ کریم فیصلے پرآج ہی سماعت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 اگست 2018 15:35

این اے108:عابد شیرعلی کی لاہورہائیکورٹ میں درخواست
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، عابد شیر کی درخواست پرعدالت نے پی ٹی آئی امیدوار فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم جاری کردیا،عدالت میں کیس کی سماعت آج ہی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی امیدوار عابد شیر علی نے این اے 108میں دوبارہ گنتی کی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ہے۔

جس پرعدالت نے فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ کریم عابد شیر علی کیخلاف فیصلے پر آج ہی سماعت کریں گے۔ دوسری جانب ہائیکورٹ نے این اے 90 سرگودھا میں دوبارہ گنتی کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ن لیگی رہنماء کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ واضح رہے فیصل آباد کے انتخابی حلقے این اے 108میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے الیکشن 2018ء میں ہار پر دوبارہ گنتی کے درخواست دی تھی جس پرحلقے کی دوبارہ گنتی کی گئی توتحریک انصاف کے امیدوار فرخ حبیب دوبارہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

این اے 108میں دوبارہ گنتی کے بعد فرخ حبیب کو1201ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔فرخ حبیب ایک لاکھ 12ہزار 29 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عابد شیر علی کوصرف ایک لاکھ 10ہزار 826 ووٹ ملے۔ عابد شیر علی کے دوبارہ گنتی پرمزید 701 ووٹ کم ہوگئے۔ دوسری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کوصاف شفاف الیکشن قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سوموار کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس 58 امیدواروں نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے 32 درخواستیں مسترد کردیں جبکہ باقی درخواستیں منظورکرتے ہوئے 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ ان انتخابی حلقوں میں 15 قومی اسمبلی اور 11 صوبائی اسمبلیوں کے حلقے شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 129 لاہورایاز صادق،این اے 57 راولپنڈی شاہد خاقان عباسی، این اے 15ایبٹ آبادعلی اصغر خان،این اے 10 شانگلہ، این اے 158،این اے 117 بلال ورک،این اے 159ملتان، این اے 110فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب،این اے 140قصور، این اے 170بہاولپور سمیت دیگر حلقے شامل ہیں۔