Live Updates

لاہور ‘متعدد منتخب قومی وصوبائی اسمبلی اراکین نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دی

ہفتہ 4 اگست 2018 17:43

لاہور ‘متعدد منتخب قومی وصوبائی اسمبلی اراکین نے انتخابی اخراجات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) لاہور سے منتخب متعدد قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دی گئیں۔ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے والوں میں پاکستان ت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ایم این اے حمزہ شہباز، میاں شہباز شریف، عبدالعلیم خان، ملک کرامت کھوکھر، وحید عالم ، شیخ راحیل اصغر ودیگر شامل ہیں۔

عمران خان نے این اے 131 سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں جس کے مطابق عمران خان نے این نے 131 میں انتخابی مہم پر 9 لاکھ 97ہزار 925 روپے خرچ کیے، عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات اپنے نمائندے کے ذریعے جمع کروائیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کی جانب سے جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق این اے 132 میں شہبازشریف نے 19 لاکھ 34 ہزار 447 روپے خرچ کیے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے گاڑیوں میں تیل کی مد میں 6 لاکھ روپے خرچ کیے۔ شہباز شریف نے اشتہاری مہم پر11 لاکھ روپے خرچے کیے۔ این اے 129 سے پاکستان تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عبدالعلیم خان نے بھی انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں جس کے مطابق عبدالعلیم خان نے انتخابی مہم میں39 لاکھ 84 ہزار500 روپے خرچ کیے، مسلم لیگ کے کامیاب ایم این اے حمزہ شہباز نے تفصیلات جمع کروا دیں۔

حمزہ شہباز کی جانب سے ریٹرنگ افسر این اے 124 کے روبرو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروائی گئیں۔ حمزہ شہباز نے این اے 124 سے 18 لاکھ 50 ہزار 625 روپے خرچ کیے۔ ملک کرامت کھوکھر نے این اے 135 ریٹرنگ افسر مرزا شاہد بیگ کو تتفصیلات جمع کروائیں۔ ملک کرامت کھوکھر نے الیکشن کے دوران 37 لاکھ 55 ہزار 358 روپے خرچ کیے۔ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار وحید عالم نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں جس میں بتایا گیا ہے کہ وحید عالم نے 19 لاکھ 55 ہزار 95 روپے انتخابی مہم میں خرچ کیے۔

ریٹرننگ افسر نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیئے۔ این اے 128 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار راحیل اصغر کی انتخابی اخراجات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شیخ راحیل اصغر نے 16 لاکھ 51 ہزار 334 روپے انتخابی مہم میں خرچ کیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اخراجات جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 اگست ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اخراجات کی تفصیلات جمع بہ کروانے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات