Live Updates

نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن جمع کرادیں

اتوار 5 اگست 2018 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) میں جمع کرادی ہیں،قومی اسمبلی کی 269پنجاب اسمبلی کی 295سندھ اسمبلی کی129خیبر پختونخوا اسمبلی کے 97اور بلوچستان اسمبلی کے 49نومنتخب اراکین اسمبلی کے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 2 70 اراکین میں سی269 اراکین کی تفصیلات موصول ہوچکی ہیں۔ان انتخابی امیدواروں نے اپنے تفصیلات صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کرائیں جس کے بعد انہوں نے یہ تفصیلات ای سی پی کو ارسال کیں۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271 کیچ سے نومنتخب رکنِ اسمبلی نے اپنی تفصیلات جمع نہیں کرائیں دوسری جانب سے پنجاب اسمبلی کے 2سو 95 اور سندھ اسمبلی کے ایک سو 29 نو منتخب اراکین نے بھی اپنی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

ادھر خیبر پختونخوا اسمبلی کے 97 اور بلوچستان اسمبلی کے 49 نومنتخب ارکان کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئیں۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 سے کامیاب امیدوار نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 2 یا تین روز میں جاری کردیا جائے گا جس کے 3 روز بعد آزاد امیدوار پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیںواضح رہے کہ ای سی پی نے عام انتخابات 2018 میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب اراکین کے لیے ہدایت جاری کی تھیں کہ وہ جلد از جلد اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے اپنے متعلقہ ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کرادیں جس کی آخری تاریخ 4 اگست مقرر کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے 131 لاہور سے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروائیں، جن کے مطابق انہوں نے انتخابی مہم پر 9 لاکھ 97ہزار 9 سو 25 روپے خرچ کیے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے این اے 132 لاہور میں انتخابی مہم کے دوران 19 لاکھ 34 ہزار 4 سو 47 روپے خرچ کیے۔انہوں نے صرف گاڑیوں میں تیل کی مد میں 6 لاکھ روپے خرچ کیے جبکہ اشتہاری مہم پر 11 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں ۔۔۔۔۔اعجاز خان
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات