یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائینگے‘حسن عسکری
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سلیکشن آف پینل کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے بلوںکی ادائیگی کیلئے گرانٹ مہیا کرنیکا فیصلہ، بلڈ کینسرکے بچے کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی منظوری نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آخری اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا
منگل 7 اگست 2018 17:56
(جاری ہے)
اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کرنے کا حکم دیاگیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ جشن آزادی کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
کابینہ اجلاس میں یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال گلبرگ کے واجب الادا بلوںکی ادائیگی کیلئے گرانٹ مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے ایشوکو ذاتی طور پر حل کرانے کیلئے اقدامات کیے جائیںگے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلڈ کینسرکے موذی مرض میں مبتلا 15 سالہ بچے کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔بچے کے علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے حکومت پنجاب جبکہ نگران صوبائی وزراء سردار تنویر الیاس اور انجم نثار اپنی جیب سے 10، 10 لاکھ روپے دیں گے۔اجلاس میں صوبائی محتسب پنجاب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2017 بھی پیش کی گئی۔ نگران صوبائی کابینہ نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سلیکشن آف پینل کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی۔ کابینہ کے اجلاس میں صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے بہترین انتظامات پر نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری، صوبائی کابینہ، انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں سے اظہار تشکر کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے منصفانہ اورشفاف الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھانے پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوج ، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ نگران وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ڈے پر ووٹرز کو حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کیلئے پرامن ماحول کی فراہمی قومی خدمت کے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور متعلقہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ انداز میں خدمات کے باعث پولنگ ڈے پرامن اور پرسکون رہا۔ پولیس اور انتظامیہ نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ انداز میں الیکشن پر فرائض سرانجام دیئے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میں وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ محکموں کے حکام کابھرپور تعاون کرنے پر شکرگزار ہوں۔ آپ سب کی محنت اورپیشہ ورانہ انداز میں فرض کی ادائیگی کے باعث تمام حکومتی امور خوش اسلوبی سے طے پائے،جو اس بات کا غماز ہے کہ اگرسرکاری ملازم ایمانداری کے ساتھ پروفیشنل انداز میں کام کریں تونتائج بھی مثبت آتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اورپوری ٹیم نے انتہائی محنت اورعزم کے ساتھ ایک قومی ذمہ داری کو نبھایا۔نگران کابینہ کے ارکان نے اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی لیڈرشپ اور انتظامی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نگران کابینہ نے ڈاکٹر حسن عسکری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی رہنمائی میں جس احسن طریقے سے الیکشن کے انعقاد کی قومی خدمت کو سرانجام دیا گیا ہے، تاریخ میں اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.